خواتین کیلئے انشورنس پالیسی پر ایس ای سی پی کیلئے عالمی اعزاز
آکسفورڈ میں آؤٹ اسٹینڈنگ پالیسی ایوارڈ سے نوازا گیا، 16 ٹیموں کی شرکت
کراچی(بزنس رپورٹر)ایس ای سی پی کی جانب سے خواتین کیلئے انشورنس تک رسائی بڑھانے کے حوالے سے تیار کی گئی مجوزہ پالیسی نے عالمی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کرلیا۔ ایس ای سی پی کی پالیسی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ویمنز ورلڈ بینکنگ پروگرام کے دوران آؤٹ اسٹینڈنگ پالیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ویمنز ورلڈ بینکنگ پروگرام میں 16 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی جہاں مختلف ممالک کی جانب سے خواتین کی مالی شمولیت، انشورنس تک رسائی اور مالی خدمات کے فروغ کیلئے تیار کی جانے والی پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ ایس ای سی پی کی پیش کردہ پالیسی نے خواتین کو انشورنس کی سہولیات تک زیادہ مؤثر اور آسان رسائی فراہم کرنے کے جامع تصور کی بنیاد پر عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں خواتین کی آبادی تقریباً 11 کروڑ 70 لاکھ ہے ، جو انشورنس کے شعبے کیلئے ایک وسیع اور غیر استعمال شدہ مارکیٹ کی حیثیت رکھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments