ساؤتھ ایشیا فورم نے فیصل صدیقی کو سیکرٹری جنرل نامزد کردیا
کراچی(بزنس ڈیسک)نجی شعبہ کے تھینک ٹینک ساؤتھ ایشیا فورم نے فیصل صدیقی کو نیا سیکرٹری جنرل نامزد کردیا۔ ساؤتھ ایشا فورم 1996قائم کیا گیا جس کا مقصد علاقائی اور عالمی معاملات اور مسائل پر سنجیدہ مکالمے کو فروغ دینا ہے ۔
نامزد سیکرٹری جنرل فیصل صدیقی کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے شعبہ کے ایک تجربہ کار ماہر ہیں جو پبلک افیئزز، ایڈوکیسی، تشخص سازی اور اسٹریٹجک کمیونیکشنز میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ان کی تعیناتی فورم کی بامعنی مذاکرات کے فروغ کی کوششوں کو مضبوط کرنے اور سماجی، ثقافتی، کاروباری، اقتصادی اور سیاسی عوامل کو گہرائی سے سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ چیئرمین ساؤتھ ایشیا فورم سید جاوید اقبال نے فیصل صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فورم کے مقاصد کے فروغ میں ان کی صلاحیت اور قابلیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں فورم مزید ترقی کرے گا اور اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فیصل صدیقی فورم کے چیئرمین اور اراکین کے ساتھ مل کر فورم کے دائرہ کار میں اضافہ، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کی مشغولیت کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے اور فکری قیادت اور بامعنی علاقائی مکالمے کے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر کردار کو مزید فروغ دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments