اسٹاک ایکسچینج :153پوائنٹس کی تیزی،5ارب منافع
100انڈیکس 174929 پوائنٹس پر بند ، 51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ 494 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار، 252میں اضافہ،207کی قیمتیں گرگئیں
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی رہی۔ 51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 5ارب 62کروڑ 43لاکھ 32ہزار 067روپے بڑھ گئی۔کاروباری دورانیے میں پرافٹ ٹیکنگ سے ایک موقع پر 117پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستانی معاشی استحکام میں پیشرفت سمیت دیگر مثبت معاشی اطلاعات کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے جس سے ایک موقع پر 1019 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 153 پوائنٹس کے اضافے سے 174929 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 50 پوائنٹس اضافے سے 52185پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 93.53 پوائنٹس اضافے سے 106206.57 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 193.39 پوائنٹس اضافے سے 249562.17پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 62کروڑ 74 لاکھ 46ہزار 899 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر494 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 252 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 207 میں کمی اور 35 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments