کراچی پورٹ:24گھنٹوں میں1لاکھ 21ہزار ٹن کارگو ہینڈل

کراچی پورٹ:24گھنٹوں میں1لاکھ 21ہزار ٹن کارگو ہینڈل

15بحری جہاز برتھ پر موجود،6روانہ ، مزید 12جہازوں کی آمد متوقع

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 21 ہزار333 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ پورٹ حکام کے مطابق 2 ستمبر صبح 7 بجے سے 3 ستمبر صبح 7 بجے تک 61 ہزار 504 میٹرک ٹن درآمدی جبکہ 59 ہزار 829 میٹرک ٹن برآمدی کارگو ہینڈل کیا گیا۔ پورٹ پر ہینڈل کیے گئے کارگو میں 69 ہزار 381 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 3 ہزار 584 میٹرک ٹن بلک کارگو، 28 ہزار 540 میٹرک ٹن کلنکر، 524 میٹرک ٹن چاول اور 4 ہزار 609 میٹرک ٹن سویا بین سیڈز شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران کراچی پورٹ پر 15 بحری جہاز برتھ پر موجود رہے جبکہ 6بحری جہاز روانہ ہوئے علاوہ ازیں مزید 11 بحری جہاز پورٹ لمٹ سے باہر موجود تھے ۔ کے پی ٹی حکام کے مطابق 3 اور 4 ستمبر کے دوران مزید 12 بحری جہازوں کی آمد متوقع ہے جن میں کنٹینر شپ، آئل ٹینکرز اور کلنکر کیریئر شامل ہیں، جبکہ 4بحری جہازوں کی روانگی بھی متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...