سیمنٹ کی فروخت میں 0.70فیصد کی کمی ریکارڈ
گزشتہ ماہ اگست میں مجموعی فروخت 4.039ملین ٹن رہیں ، مینوفیکچررز
کراچی(بزنس رپورٹر) ملک بھر میں اگست 2026 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 0.70 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اگست 2026 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.039 ملین ٹن رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں 4.068 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا تھا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2026 میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 3.283 ملین ٹن رہیں جو اگست 2025 کی 3.318 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 1.07 فیصد کم ہیں۔
برآمدی ترسیلات میں 0.92 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا اور یہ اگست 2025 کی 749,683 ٹن کے مقابلے میں بڑھ کر اگست 2026 میں 756,553 ٹن رہیں ۔ دوسری جانب مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت جن میں مقامی فروخت اور برآمدات دونوں شامل ہیں، 8.521 ملین ٹن رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 8.289 ملین ٹن کے مقابلے میں 2.80 فیصد زیادہ ہیں ۔واضح رہے کہ اس عرصے کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت 8.04 فیصداضافے سے 7.058 ملین ٹن رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments