آئی آر آئی ایس میں تکنیکی خرابیوں سے ریٹرنزمیں مشکلات
اینیکس ایچ ون سے تاجر سپلائرز کے محتاج ،جرمانوں کا خدشہ بڑھ گیا،سلیم ولی
کراچی(بزنس ڈیسک) کیمیکلز اینڈ ڈائیز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے خبردار کیا ہے کہ ایف بی آرکے آئی آر آئی ایس سسٹم میں مسلسل تکنیکی پیچیدگیوں اور نئی تبدیلیوں نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی بروقت جمع کرانے میں بڑی رکاوٹ پیدا کر دی جبکہ ٹیکس دہندگان کو سپلائرز پر غیرضروری انحصار کے باعث تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے اور جرمانوں کا سامنا کرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کے نام لکھے گئے ایک خط میں سلیم ولی محمد نے فوری اس معاملے کو حل کرنے کی اپیل کی کہ آئی آر آئی ایس نظام میں مختلف تبدیلیوں اور تکنیکی مسائل کے باعث ٹیکس دہندگان کیلئے مقررہ مدت میں قانونی تقاضے پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔انہوں نے بالخصوص اینیکس ایچ ون کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر او 350(I)/2024 کے نفاذ کے بعد متعارف کرائے گئے اس نظام نے بیشتر ٹیکس دہندگان کو اپنے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی تکمیل اور جمع کرانے کیلئے سپلائرز کا محتاج بنا دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments