کمپٹیشن کمیشن اورنیشنل فارنزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کمپٹیشن کمیشن اورنیشنل فارنزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(بزنس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن اور نیشنل فارنزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے جس کے تحت سی سی پی اپنی تحقیقات اور انفورسمنٹ کارروائیوں میں نیشنل فارنزکس ایجنسی کی جدید مہارت سے استفادہ کرے گا۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا اور پیچیدہ تحقیقات میں سائنسی و تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے ۔ معاہدے کے تحت این ایف اے ، سی سی پی کو بالخصوص ڈیجیٹل اور الیکٹرانک شواہد سے متعلق پیچیدہ تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...