ایف ایف سی کسان مراعاتی پروگرام کی انعامی تقریب

ایف ایف سی کسان مراعاتی پروگرام کی انعامی تقریب

کامیاب کسانوں میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل سمیت انعامات تقسیم

کراچی (سٹی ڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیرِ اہتمام کسان مراعاتی پروگرام 2026 انعامی تقریب ایوانِ شاہ جہاں، قصورمیں منعقد ہوئی جس میں تقریباً 100 کسانوں، ڈیلرز اور محکمہ زراعت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ہیڈ آف نارتھ زون حسن علی ظفرپروگرام کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب کسانوں میں انعامات تقسیم کیے ۔آفتاب نسیم، عمران شیخ اور طارق جاوید نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کسانوں کیلئے ایف ایف سی کے عزم، جدید فصلوں کی غذائی ضروریات کے حل اور معیاری کھادوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عمران غفور نے اسٹیج کے فرائض سرانجام دیے ۔تقریب میں نوین سعید، عمران سلامت، ڈاکٹر مدرار الحق، حسن علی خان، دانش علی طارق اور محمد عثمان نے شرکت کی۔ محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز، ایگریکلچر ایکسٹینشن کے اعجازعلی اور پلانٹ پروٹیکشن کے اکرام الحق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔انعام حاصل کرنے والے کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہتر کسان مراعاتی اسکیموں اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر ایف ایف سی کا شکریہ ادا کیا جن کے ذریعے کسان فصلوں کی پیداوار میں بہتری لانے میں مدد حاصل کر رہے ہیں۔ عباس کھڈیاں خاص قصورنے ٹریکٹر جبکہ علی رضا لاہور نے موٹر سائیکل بطور انعام حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...