سابق چیئرمین پاشا کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا اعلان

 سابق چیئرمین پاشا کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا اعلان

کراچی(بزنس رپورٹر)آئی ٹی انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم پاشا کے انتخابات 2026میں سابق چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان نے دوبارہ انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ دوستوں اور ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کے بعد انہوں نے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا پاشا کے ساتھ تعلق تقریباً 15 سال پر محیط ہے جس دوران انہوں نے مختلف ذمہ داریاں انجام دیں اور آئی ٹی انڈسٹری کے لیے متعدد سطح پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا مقصد ماضی کی کاوشوں کو نظرانداز کرنا نہیں بلکہ سابقہ اسٹیک ہولڈرز کے اچھے کام کو آگے بڑھانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...