اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،194ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،194ارب خسارہ

1692پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 173636پربند، حجم 22فیصد زائد 495کمپنیوں کے شیئرزکاکاروبار ،154میں اضافہ،311کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران پر حملے جاری رہنے سے آبنائے ہرمز کی بندش اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار اور 1لاکھ 74ہزار پوائنٹس کی مزید دو سطح گرگئیں۔ مندی کے سبب 63فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 94ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ دوسری جانب کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مندی رہی جس سے ایک موقع پر 1725پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر انفرادی نوعیت کی کمپنیوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1692.74پوائنٹس کی کمی سے 173636.08پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 591.67پوائنٹس کی کمی سے 51703.16پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 1037.53پوائنٹس کی کمی سے 105405.30پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2718.46پوائنٹس کی کمی سے 247520.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم 22.31فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 67کروڑ 91لاکھ 88ہزار 744 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر495 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 154 کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں اضافہ، 311 میں کمی اور 30 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...