چاندی 39،سونا2400روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی 39،سونا2400روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4لاکھ 63ہزار 136،دس گرام 3لاکھ 97ہزار64پرجاپہنچا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کی کمی سے 4406 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 97 ہزار 064 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 39 روپے کی کمی سے 7059 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 277.40 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 277.41 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...