اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان
انڈیکس 2541.20پوائنٹس کی کمی سے 167970.65پوائنٹس پربند 569کمپنیوں کے حصص کا لین دین،83کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
اسلام آباد(بزنس ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کا روباری ہفتے کے پہلے دن مندی کا رجحان غالب رہا، اور کے ایس ای 100انڈیکس 2541.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 67ہزار 970.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 569 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،83 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،373کی قیمتوں میں کمی اور 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، مجموعی طور پر 570.46 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 24.67 ارب تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 750.84 پوائنٹس کی کمی کے بعد50088.38 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3288.50 پوائنٹس کی کمی کے بعد 239957.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.069 ارب روپے کے سودے طے پائے ،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 67.5 ارب ڈالر ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments