پالیسی ریٹ 11.5فیصد برقرار رکھنے پرایف پی سی سی آئی کومایوسی

پالیسی ریٹ 11.5فیصد برقرار رکھنے پرایف پی سی سی آئی کومایوسی

کاروبار کوریلیف درکار تھا، فیصلہ معاشی سکڑاؤ پرمبنی، معیشت کیلئے نقصاندہ، صدر

کراچی(کامرس رپورٹر)صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کلیدی پالیسی ریٹ کو11.5 فیصد کی سطح پربرقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمود کا شکار معاشی حالات میں تجارت اور صنعت کوکچھ ریلیف درکار تھا۔ملک کے سب سے بڑے نمائندہ تجارتی ادارے نے اس فیصلے کو معاشی سکڑاؤ پر مبنی اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شرحِ سود کو بلند سطح پر برقرار رکھنے سے معاشی سرگرمیاں مزید متاثر ہونگی اور ملک بھر میں صنعتی بحالی کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مانیٹری پالیسی ہی سہولت کا مؤثر ذریعہ تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...