جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی وصولی میں 19.16فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی وصولی میں 19.16 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جے اے ) کے اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر تک ملک بھر کی کاٹن جننگ کی صنعتوں میں کپاس کی 2.388 ملین گانٹھیں وصول ہوئی ہیں۔۔
، جبکہ گزشتہ سال برداشت کے سیزن میں اسی عرصے کے دوران 2.004 ملین بیلز موصول ہوئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کپاس کے حالیہ سیزن کے دوران کاٹن جننگ انڈسٹری کو کپاس کی وصولی میں 0.384 ملین بیلز یعنی 19.16 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندہ روز میں پنجاب سے کپاس کی وصولی کی شرھ 19.66 فیصد کی بجائے 24.73 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ اس عرصہ مین سندھ کا شیئر 30.95 فیصد سے 16.25 فیصد تک کم ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments