مذہبی سیاحت سے خطیر زرمبادلہ کمایاجا سکتا ، سیف الرحمان
لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحت کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لا کر خطیر زرمبادلہ کما سکتا ہے ۔
اتوار کوگول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی ورثے کو پائیدار معاشی مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات، بہتر انفرااسٹرکچر، تاریخی مقامات کے تحفظ اور زائرین کیلئے معیاری سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خیبرپختونخوا کے تقریبا 2 ہزار قدیم مذہبی مقامات، تقریبا500 ہندو مندر اور جین مت، بدھ مت اور سکھ مذہب سے وابستہ اہم تاریخی و مقدس مقامات موجود ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments