انسانی سمگلنگ کی آڑ میں جنسی استحصال، ملزم زیر حراست
خاتون کو عمرہ ویزا پر بھجوانے کا انکشاف ،موبائل میں غیر اخلاقی میسجز پائے گئے سعودیہ میں مقیم ایجنٹ نیٹ ورک چلارہا،ملزم امجد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے حوالے
ملتان (کرائم رپورٹر)ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ انسانی سمگلنگ اور خواتین کے جنسی استحصال سے متعلق کیس میں ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق خاتون مسافر انیشہ بی بی عمرہ ویزے پر سعودی عرب روانہ ہو رہی تھی، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران شبہ ہونے پر اسے مزید تفتیش کے لئے روک لیا گیا۔
خاتون کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران مبینہ طور پر جنسی استحصال سے متعلق شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک ایجنٹ مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کو چلا رہا تھا اور خاتون کے سعودی عرب جانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ایجنٹ امجد اور خاتون مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے ، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق نیٹ ورک میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لئے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments