جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
ملزم نے احمد کی ہمشیرہ کو اغوا کیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ باہلک کے علاقے میں احمد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی 22 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments