کاہنہ، ننکانہ : ٹریفک حادثات بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

کاہنہ، ننکانہ : ٹریفک حادثات  بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

کاہنہ، ننکانہ صاحب(نامہ نگار، نمائندہ دنیا، خبرنگار)کاہنہ کے علاقے ننگڑ پھاٹک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے گلی میں کھیلنے والے 2 بچوں کو کچل ڈالا، حادثے میں 12 سالہ انس جاں بحق جبکہ 8 سالہ ایان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 12 سالہ انس زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا۔ ادھر ننکانہ کے علاقہ بچیکی جڑانوالہ روڈ پٹرولنگ چوکی کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 46 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالمجید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...