چوہنگ، مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
سی سی ڈی اہلکار زیر حراست ملزم ریکوری کیلئے لیجا رہے تھے کہ ساتھیوں نے حملہ کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے زیرحراست ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، ذرائع کے مطابق سی سی ڈی شیرا کوٹ کے اہلکار زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ چوہنگ کے علاقہ میں گھات لگائے اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا اس دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ،ہلاک ملزم محمد آصف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments