نجی سرمایہ کاری سے زرعی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے، شاہد عمران
لاہور (اے پی پی)وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا کہ بیجوں و زرعی سپلائی چین میں نجی سرمایہ کاری سے پیداوار، برآمدات اور دیہی معیشت کو نمایاں فروغ دیا جا سکتا ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے فصلوں میں تنوع، جدت اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینا ہوگا، خصوصا خوردنی تیل کے بیجوں اور دالوں کی پیداوار بڑھانا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments