ریفائنریوں کا مالی سال 26میں 54.8 ارب روپے منافع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لسٹڈ ریفائنری سیکٹر نے مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر 54.8 ارب روپے کا منافع کمایا جبکہ گزشتہ مالی سال 10.5 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔
پٹرول اور ڈیزل کی ریفائننگ مارجن میں اضافے اور فروخت کے حجم میں بڑھوتری کے باعث منافع میں نمایاں بہتری آئی۔شعبے کی آمدنی مالی سال 2025 میں 1.22 ٹریلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 2025-26 میں 27 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 1.54 ٹریلین روپے ہوگئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments