عمر احسن خان اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے صدر منتخب

عمر احسن خان اوورسیز  انویسٹرز چیمبر کے صدر منتخب

کرچی (بزنس ڈیسک)ڈاؤلینس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر عمر احسن خان کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب کر لیا گیا ۔ اس انتخاب کا اعلان منگل کو چیمبر کے غیر معمولی جنرل اجلاس میں کیا گیا۔

شیورون لبریکنٹس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے کنٹری چیئرمین اور جنرل منیجر احمد زاہد ظہیر کو سینئر نائب صدر جبکہ میزان بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ عمر احسن خان نے کہا کہ چیمبر کی پالیسی شواہد اور حقائق پر مبنی رہے گی،ہماری وکالت تعمیری، قابلِ اعتماد اور شواہد پر مبنی ہونی چاہیے ۔منیجنگ کمیٹی 2026-28 میں عمر احسن خان، صدرڈاؤلینس (پرائیویٹ)لمیٹڈ،احمد زاہد ظہیر، سینئر نائب صدر شیورون پاکستان لبریکنٹس (پرائیویٹ)لمیٹڈ،ڈاکٹر سید عامر علی، نائب صدر میزان بینک لمیٹڈ، احسن ظفر سید اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ،امین محمد خواجہ جے پی مورگن پاکستان، (پرائیویٹ) لمیٹڈ،ارم شاکر رحیم،گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ،خرم شہزاد خان ، حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ،سمی اے واحد ، کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن،سید انیس احمد،ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ اور سید کاشان حسن ، فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...