کراچی پورٹ پر 219,377 میٹرک ٹن کارگو ہینڈلنگ
139,036ٹن درآمدی،80,341ٹن برآمدی کارگو شامل تھا
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 24 گھنٹوں کے دوران 219,377 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کرتے ہوئے بحری آپریشنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کارگو ہینڈلنگ میں 139,036 ٹن درآمدی اور 80,341 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ دوسری جانب مجموعی کارگو میں 88,664 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 29,349 ٹن بلک کارگو، 27,266 ٹن کلنکر، 11,822 ٹن سیمنٹ اور 51,900 ٹن مائع کارگو کے علاوہ دالیں، چاول اور سویا بین سیڈز بھی شامل تھے ۔واضح رہے کہ اس دوران 18 جہاز برتھ پر موجود رہے ، 3 جہاز روانہ ہوئے جبکہ 7 جہاز بندرگاہ کی حدود سے باہر موجود تھے ۔ پورٹ پر 29 سے 30 ستمبر کے دوران مزید 13 جہازوں کی آمد متوقع ہے جبکہ 3 جہازوں کی روانگی شیڈول ہے ، اسکے علاوہ یہ کارکردگی موثر کارگو ہینڈلنگ اور خشک بلک کارگو کی مؤثر ڈسچارج کے لیے کے پی ٹی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments