چاندی 50،سونا2000روپے مہنگا،ڈالرمزید سستا

چاندی 50،سونا2000روپے مہنگا،ڈالرمزید سستا

تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636،دس گرام3 لاکھ 77 ہزار 774 کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان برقراررہا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 4181 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 6578 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.07روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...