سید رضا حسین فباٹی کے صدر ، ہارون شمسی سینئر نائب منتخب

سید رضا حسین فباٹی کے صدر ، ہارون شمسی سینئر نائب منتخب

کاروبار میں آسانی، توانائی اخراجات میں کمی اور اے آئی کے فروغ کا عزم

کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (فباٹی)کے ممبران نے نئے عہدیداران کا انتخاب کر لیا ہے ۔ حسین اینڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سید رضا حسین کو صدر منتخب کر لیا گیا ۔شاہین انڈسٹریز کے پارٹنر محمد ہارون شمسی کو ایف بی اے ٹی آئی کا سینئر نائب صدر جبکہ گلوب ڈائینگ کے پارٹنر عمران ہارون کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ۔فباٹی کے 37ویں سالانہ جنرل اجلاس کے موقع پر شیخ محمد تحسین بطور صدر اپنی مدت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے جبکہ ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر عبداللہ عابد اور نائب صدر مزمل شعیب بھی عہدوں سے ریٹائر ہوگئے ۔شیخ محمد تحسین کی قیادت میں فباٹی نے صنعتی علاقے کو درپیش مسائل کو مؤثر انداز میں صوبائی و بلدیاتی حکومتوں کے سامنے اجاگر کیا۔ سید رضا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کاروبار میں آسانی پیدا کرنے ، توانائی اخراجات میں کمی لانے اور اے آئی کے فروغ کے ذریعے ملک بھر صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...