اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 54 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 54 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

120 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 168580 پر بند ہوا 58کروڑ سے زائدحصص کے سودے ،کاروباری حجم 36فیصد زائد رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو اتارچڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی۔تیزی کے سبب 54.29فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 35 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا لیکن خلیجی کشیدگی برقرار رہنے اور شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خطرات اور غیریقینی کیفیت سے کچھ ہی لمحے بعد مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی جس سے ایک موقع پر 394 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی ،تاہم فرٹیلائزر سیکٹر اور انفرادی کمپنیوں میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے دوبارہ تیزی رونما ہوئی جس سے ایک موقع پر 812پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 69ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی تھی۔ دوسری جانب پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 120 پوائنٹس کے اضافے سے 168580 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 42پوائنٹس کے اضافے سے 50388پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 194 پوائنٹس کے اضافے سے 101946پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس 139پوائنٹس کی کمی سے 241862 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم 36فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 58کروڑ 68 لاکھ 61ہزار 636 حصص کے سودے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...