جاپان میں گہری نیند سونے کا انوکھا مقابلہ میٹ ریس

جاپان میں گہری نیند سونے کا انوکھا مقابلہ میٹ ریس

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں کام کی مصروفیات کے باعث نیند کی کمی عام مسئلہ ہے ،اس مسئلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹوکیو میں گہری نیند سونے کے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے سب سے پہلے اور گہری نیند سونے کی کوشش کی۔

ٹوکیو میں ہونے والے اس دلچسپ اور منفرد مقابلے کو میٹ ریس کا نام دیا گیا، جس میں درجنوں شرکاء نیند مانیٹر کرنے والے آلات لگا کر آرام دہ گدوں پر لیٹ کر زیادہ سے زیادہ 90 منٹ تک سوئے ۔اس مقابلے میں 2 ملین ین سے زائد یعنی تقریباً 14 ہزار ڈالرز کا انعام رکھا گیا تھا۔مقابلے کے دوران شرکا کے سروں پر نیند کی نگرانی کرنے والے آلات نصب تھے جبکہ بعض افراد اپنے ساتھ نرم کھلونے بھی لے کر بستر پر لیٹے ۔فاتح کا انتخاب اس بنیاد پر کیا گیا کہ وہ کتنی جلدی سویا اور اس کی نیند کتنی گہری اور پُرسکون رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...