کراچی پورٹ پر 178,370 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل
102,890 ٹن درآمدی ، 75,480 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا
کراچی (بزنس رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)نے اپنی مؤثر اور فعال بحری آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 6 اکتوبر صبح 0700 بجے سے 7 اکتوبر صبح 0700 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران 178,370 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔ مجموعی کارگو میں 102,890 ٹن درآمدی جبکہ 75,480 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ ہینڈل کیے گئے کارگو میں 100,617 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو کے علاوہ بلک، خشک اور مائع کارگو بھی شامل رہا،اس دوران 13 بحری جہاز برتھ پر موجود رہے جبکہ 10 جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوئے ۔مزید برآں 5 جہاز پورٹ لمٹس سے باہرموجود رہے ۔ کراچی پورٹ پر بحری سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رہا جہاں 25 بحری جہازوں کی آمد متوقع جبکہ 3 جہازوں کی روانگی شیڈول ہے ۔کراچی پورٹ پاکستان کے بحری نیٹ ورک کے مرکز میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید تقویت دیتے ہوئے بلا تعطل تجارت کو یقینی بنانے اور ملک کو خطے کے ایک اہم بحری گیٹ وے کے طور پر مستحکم کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments