یونیورسٹی میں ناموزوں لباس کیوں پہنا،حریم فاروق پر تنقید

یونیورسٹی میں ناموزوں لباس کیوں پہنا،حریم فاروق پر تنقید

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم مینگو جٹ کی پروموشن کیلئے فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی لاہورپہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

حریم نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنی تاہم کئی صارفین نے اسے یونیورسٹی جیسے تعلیمی ماحول کیلئے ناموزوں قرار دیا۔بعض افراد نے ان کے لباس کے سٹائل اور فٹنگ پر طنزیہ تبصرے کئے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف مقامات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈریس کا انتخاب کرنا چاہئے ۔دوسری جانب کئی تبصرے حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو نشانہ بناتے بھی نظر آئے ، جو تنقید سے زیادہ باڈی شیمنگ کے زمرے میں آتے ہیں ۔کچھ صارفین نے ان کے لباس کا دفاع کرتے ہوئے ٹرولنگ کرنیوالوں کو برابھلا بھی کہہ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...