اے ٹی ایم سے چھیڑخانی کرکے رقوم نکلوانے والا گینگ گرفتار

اے ٹی ایم سے چھیڑخانی کرکے رقوم نکلوانے والا گینگ گرفتار

اے ٹی ایم سے چھیڑخانی کرکے رقوم نکلوانے والا گینگ گرفتار میٹرک فیل ملزموں کا مختلف علاقوں میں 12سے زائد وارداتیں کرنیکا انکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے اے ٹی ایم سے چھیڑخانی کے ذریعے رقوم نکلوانے والا 3رکنی گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیشی پولیس کے مطابق تینوں ملزم میٹرک فیل ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے چونیاں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں نے سال کے دوران مختلف علاقوں میں 12سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزم اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کیلئے مختلف طریقہ واردات اختیار کر رکھا تھا۔ ایک ملزم اے ٹی ایم میں کارڈ پھنس جانے کا ڈرامہ کرتا، باہر کھڑے دو ملزم انجان بن کر شہریوں سے ضروری معلومات حاصل کرتے تھے ۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کا لینگویج موڈ تبدیل کردیتے تھے، جس سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی کوشش کرنیوالے شہریوں کے کارڈ مشین میں پھنس جاتے تھے ۔ ملزم نوسربازی کے ذریعے معمر خاتون کے اے ٹی ایم سے 19ہزار نکلوانے میں بھی ملوث نکلے جسکی درخواست پر تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...