ہوموچیرالیٹی کا معمہ حل کرنے پر کیمسٹری کا نوبیل انعام2026 ہنری کاگان، کینسو سوئی کے نام

ہوموچیرالیٹی کا معمہ حل کرنے پر  کیمسٹری کا نوبیل انعام2026  ہنری کاگان، کینسو سوئی کے نام

اسٹاک ہوم(اے ایف پی)کیمسٹری کا نوبیل انعام2026 فرانس کے ہنری کاگان اور جاپان کے کینسو سوئی کو دے دیا گیا۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق دونوں سائنسدانوں نے غیر متناسب نامیاتی ترکیب میں غیر خطی اثرات اور خودکار کیٹالیسس کی دریافت کی، جس سے ادویات کی تیاری میں اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔ سائنسدانوں نے ایک صدی پرانے کیمیائی معمے کا حل پیش کیا کہ بعض سالمات کی صرف ایک قسم قدرتی طور پر کیوں پائی جاتی ہے ۔ اس مظہر کو ‘‘ہوموچیرالیٹی’’ کہا جاتا ہے ۔ 95 سالہ ہنری کاگان فرانس کی یونیورسٹی پیرس سیکلے کے اعزازی پروفیسر جبکہ 76 سالہ کینسو سوئی ٹوکیو یونیورسٹی آف سائنس میں پروفیسر ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...