عالمی ٹی20رینکگ،بیٹنگ میں حسن نواز کی 62درجے ترقی

عالمی ٹی20رینکگ،بیٹنگ میں حسن نواز کی 62درجے ترقی

قومی نوجوان بیٹر کی 49ویں پوزیشن ،بھارت کے ایشان کشن کا پہلا نمبر ،پاکستان کے ٹی 20کپتان صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پرموجود افغانستان کے راشدخان نے باؤلنگ میں پاکستان کے ابرار احمد سے پہلی پوزیشن چھین لی ،آل راؤنڈرزمیں زمبابوے کے سکندررضا سرفہرست

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی بیٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی،قومی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز نے 62 درجہ ترقی پاتے ہوئے 49 ویں نمبر پر جگہ حاصل کرلی ۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بھارت کے ایشان کشن ہیں اور دوسری پوزیشن بھی بھارت کے ابھیشک شرما کے پاس ہے جبکہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان صاحبزادہ فرحان کا تیسرا نمبر ہے ۔صائم ایوب ایک درجہ ترقی کی بدولت 38 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔انگلش بیٹرز ہیری بروک اور جوز بٹلر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، بھارت کے شریاش ایئر 18 درجہ ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ تلک ورما ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی ٹی 20باؤلرز کی رینکنگ میں افغان باؤلر راشد خان نے پاکستانی سپنر ابرار احمد سے پہلی پوزیشن لی ،تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا موجود ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر جبکہ صائم ایوب دوسرے اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...