مارکیٹ میں عام نظر آنیوالے جاپانی پھل کا اصل نام املوک
ٹوکیو(نیٹ نیوز)املوک موسم سرما سے قبل مارکیٹ میں عام نظر آنے والا پھل ہے ،دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اپنے اصل نام کی بجائے جاپانی پھل کے نام سے ہی زیادہ مشہور ہے ، اسے انگلش میں پرسیمون بھی کہا جاتا ہے ۔
تاریخی طور پر یہ پھل چین میں سب سے پہلے سامنے آیا تھا مگر اب اسے زیادہ تر ممالک جاپانی پھل سمجھا جاتا ہے ۔چین میں لگ بھگ 2 ہزار سال سے اسے اگایا جا رہا ہے لیکن جاپان میں اس کی ایک قسم ڈائوسپائرس کاکی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھائی جاتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اسے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے ،یہ پھل سال کے آخری مہینوں میں کچھ عرصے کے لئے دستیاب ہوتا ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپ کو یہ پسند نہیں بھی تو اسے کھانا عادت بنائیں کیونکہ یہ صحت کے لئے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments