ایک نمبر کے 50ٹکٹ ،50انعام ،اڑھائی لاکھ ڈالرکمالئے

ایک نمبر کے 50ٹکٹ ،50انعام ،اڑھائی لاکھ ڈالرکمالئے

لاس ویگاس (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شخص نے ایک نمبر کے 50 ٹکٹ خریدے اور ہر ٹکٹ پر انعام جیت لیا۔

جنوبی کیرولینا ایجوکیشن لاٹری کے مطابق لوکَنٹری سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے 18 اگست کی شام ہونے والی پِک فور قرعہ اندازی کے لئے مختلف کنوینینس سٹورز سے 50 ایک جیسے ٹکٹ خریدے ۔اس شخص نے 0-0-5-0 نمبروں کا انتخاب کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے ان نمبروں کے بارے میں اچھا احساس تھا اور اسی لئے اس نے بڑی تعداد میں ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔خوش قسمتی سے اس کے تمام منتخب نمبرز ڈرا میں نکل آئے اور ہر ٹکٹ پر اسے 5 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔ یوں 50 ٹکٹوں سے انعام کی مجموعی رقم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہوگئی۔فاتح نے کہاکہ مجھے لگا کہ میری قسمت اچھی ہے اور واقعی ہی اس کے بدلے مجھے اڑھائی لاکھ ڈالر مل گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...