مالی بحران کے دوران کوئی مدد نہیں کی ،انوپم کھیر کے بھائی کا شکوہ
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار راجو کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی اداکار انوپم کھیر نے مالی بحران کے دنوں میں ان کی کوئی مدد نہیں کی۔
راجو کھیر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ایک وقت تھا جب میں زندگی کے مشکل دور سے گزر رہا تھا، میں نے اپنا گھر بیچ دیا تھا اور مجھے کرایہ ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، میرا اور کوئی سہارا نہیں تھا، صرف اپنے بھائی سے بات کرسکتا تھا اور مجھے امید تھی کہ وہ میری مدد کرے گا لیکن وہ کسی فلم میں مجھے کوئی کام بھی نہیں دلوا سکااور مجھے ایسا لگا کہ میرے بھائی نے میری مدد نہیں کی جب کہ وہ ایسا کرسکتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments