امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے پرسکون زندگی کیلئے اپنانام بدل لیا
میڈرڈ (شوبز ڈیسک) امریکی اداکارہ امبر ہرڈ سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ 2022 میں ہونے والی انتہائی مشہور قانونی جنگ اور 2025 میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ہالی ووڈ سے دور سپین میں نئی زندگی گزار رہی ہیں اور اپنا نام بدل کر مارتھا جین کینری رکھ لیا ہے ۔
امبر ہرڈ نے قانونی تنازع کے دوران جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے الزامات عائد کئے تھے تاہم وہ یہ مقدمہ ہار گئی تھیں۔اس کے بعد انہوں نے کیلیفورنیا میں اپنا گھر فروخت کیا اورسپین کے دارالحکومت میڈرڈ منتقل ہو گئیں ۔واضح رہے کہ 40 سالہ اداکارہ نے گزشتہ سال جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا، چند برسوں کے دوران امبر ہرڈ نے خود کو میڈیا کی توجہ سے بڑی حد تک دور رکھا ہے اور اب وہ سپین میں اپنے 3 بچوں اونا پیج، جڑواں بچوں ایگنس اور اوشن کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments