صبو ر علی نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو سکول میں داخل کرادیا

صبو ر علی نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو سکول میں داخل کرادیا

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرینا علی کو پری سکول بھیجنا شروع کردیا،جس پر انہیں مداحوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

صبور علی نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکول جاتے ہوئے پہلے دن ان کی بیٹی بہت روئی تھی، جس پر وہ خود بھی پریشان ہوئیں تاہم اب سریناسکول جانے کی عادی ہو چکی ہے اور خوشی سے جاتی ہے ۔صبور علی کے مطابق انہوں نے بیٹی کو کم عمری میں پری سکول بھیجنے کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ وہ دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور سوشل سکلز سیکھ سکے تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین اس فیصلے سے متفق نظر نہیں آئے ۔ بعض کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی عمر سکول کیلئے بہت کم ہے جبکہ کچھ نے اسے والدین کے درمیان بڑھتی ہوئی مقابلے بازی قرار دیاحتیٰ کہ کچھ نے اسے اولاد پر ظلم قرار دیدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...