اچھرہ ،گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرکے شوہر کی خودکشی
اچھرہ ،گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرکے شوہر کی خودکشی جھگڑا ہونے پر ریحان نے مہوش پر فائرنگ کر کے خود کو بھی گو لی مار لی
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے شاکر روڈ کے قریب گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔35 سالہ ریحان اور اس کی اہلیہ مہوش کا آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا جسکے بعد ملزم نے طیش میں آکر پستول اٹھایا پہلے اپنی بیوی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور اسکے بعد ملزم نے خود کو بھی گو لی مار لی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، جبکہ اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او اچھرہ بھی موقع پر موجود رہے ۔ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا، دونوں میں اکثر گھریلو معاملات پر تلخ کلامی رہتی تھی۔ پولیس کے مطابق ریحان کی 11 سال قبل 35 سالہ مہوش سے شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ قاتل جم ٹرینر تھا اور دو بچوں کا باپ تھا ۔ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں بھی ملزم حصہ لیتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments