گلابی امرود ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سپرفوڈ قرار

گلابی امرود ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سپرفوڈ قرار

نیویارک (نیٹ نیوز)گلابی امرود ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک سپر فوڈ ہے ، جس کے بے شمار فوائد ہیں، جو ہاضمے کی بہتری سے لے کر قوتِ مدافعت میں اضافے تک صحت کے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے ۔

اگرچہ سفید امرود عام دستیاب ہوتے ہیں لیکن گلابی امرود کم ہی ملتے ہیں اور انہیں سپر فوڈ کا درجہ دیا جاتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا گلابی رنگ بیٹا کیروٹین اور اینتھوسیاننز کی وافر مقدار کی بدولت ہوتا ہے ۔ صرف 100 گرام گلابی امرود روزانہ درکار فائبر کا 20 فی صد حصہ فراہم کرتا ہے ، یہ وٹامن اے ، بی اور ای سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔امریکن نیوٹریشن انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق گلابی امرود میں فائبر زیادہ اور گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے ، فائبر کی وافر مقدار شوگر کے جذب کو سست کرتی ہے ، جس سے خون میں شکر تیزی سے نہیں بڑھ پاتی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...