انڈر 19ایشیاکرکٹ کپ ،8نومبر کو پاکستان بھارت ٹاکرا
انڈر 19ایشیاکرکٹ کپ ،8نومبر کو پاکستان بھارت ٹاکرا شیڈول کا اعلان ،ایونٹ کے میچز 5سے 14نومبر تک عمان میں کھیلے جائیں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )مینز انڈر 19 ایشیاکرکٹ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔پچاس اوورز کا انڈر 19 ایشیا کپ 5 نومبر سے عمان میں کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19ٹیم گروپ اے میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ شامل ہے ۔گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ملائیشیا انڈر 19 ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان انڈر19 ٹیم 6 نومبر کو یو اے ای، 8 نومبر کو بھارت اور 10 نومبر کو نیپال کے ساتھ میچ کھیلے گی۔انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 12 نومبر اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments