پلیئرز کو مثبت پیغام کیلئے کپتان کی پرفارمنس ضروری:فرحان
کانٹوں پر چلنا مجھے آتا ، نہیں سوچ رہا کہ مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں بابر اوررضوان بہترین کھلاڑی ،کبھی بھی ٹی ٹونٹی ٹیم میں آسکتے ہیں :پریس کانفرنس
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ کرکٹ کیریئر کے دوران کانٹوں پر چلنا مجھے آتا ہے ، نہیں سوچ رہا کہ مجھے مستقبل میں کپتانی ملے گی یا نہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مثبت پیغام دینے کیلئے کپتان کی انفرادی پرفارمنس ضروری ہے ، کپتانی کا پریشر ضرور ہوتا ہے لیکن میرے لئے کپتانی زیادہ مسئلہ نہیں کیونکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کپتانی کرچکا ہوں۔ پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جونیئرز اور سینئرز کا کمبی نیشن ہے ، سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے مجھے بطور کپتان بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چھوٹی اور بڑی ٹیمیں نہیں ہوتیں، چھوٹی ٹیموں کا بھی پریشر ہوتا ہے ، ہم دو سپنرز اورتین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیلیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، وہ دونوں کبھی بھی ٹی ٹونٹی ٹیم میں آسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments