ڈکیتی اور چوری کی 10وارداتیں،لاکھوں لو ٹ لئے گئے

ڈکیتی اور چوری کی 10وارداتیں،لاکھوں لو ٹ لئے گئے

رمیز سے 4لاکھ 60ہزار ، سعید 4لاکھ 45ہزار روپے ،فونز سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون، موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں ، تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں رمیز سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون, مصطفی آباد میں سعید سے 4لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں رشید سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری گیٹ میں امجد سے 4لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں ارباز سے 20 ہزار روپے ،گجر پورہ کے علاقے میں انعام سے 10 ہزار روپے اور موبائل  فون چھین لیا گیا۔ غازی آباد سے عاصم ،چوہنگ سے راشد ، ماڈل ٹاؤن سے شاہد اور ہڈیارہ سے ماجد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...