28 سال سے جاری دنیا کو پیدل سفر ختم ہونے کے قریب
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کے مہم جو شخص کارل بشبی نے 1998میں دنیا کا پیدل سفر شروع کیاتھاجو 28سال بعد اب پورا ہونے کے قریب پہنچ گیاہے۔
کارل بشبی نے سفرکیلئے اپنے اوپر کچھ سخت اصول لاگو کئے کہ سفر کے دوران کسی قسم کی ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرنی اور چیلنج مکمل ہونے تک گھر واپس نہیں آنا۔57 سالہ سابق پیراٹروپر اس دوران تقریباً 50 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 29 ممالک سے گزرے لیکن یہ عام پیدل سفر نہیں تھا۔ راستے میں جنگ زدہ علاقے ، ویزا پابندیاں، مالی مشکلات، کورونا کی پابندیاں اور کئی جغرافیائی رکاوٹیں بھی ان کے سامنے آئیں،انہوں نے بحیرہ کیسپین میں 184 میل تیراکی بھی کی۔اب 28 سال بعد وہ برطانیہ واپس پہنچ چکے ہیں تاہم اب انہیں مزید تقریباً 400 کلومیٹر پیدل چل کر اپنی والدہ کے گھر ہل پہنچنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments