لاہور:ہنی ٹریپ اورسائبر فراڈ،17 لڑکیوں سمیت 26 ملزم گرفتار

لاہور:ہنی ٹریپ اورسائبر فراڈ،17 لڑکیوں سمیت 26 ملزم گرفتار

خواتین غیر اخلاقی گفتگو ، ویڈیو رابطوں کے ذریعے مردوں سے مالی فوائد حاصل کرتی تھیں

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے ہنی ٹریپ اورسائبر فراڈ کے خلاف 2کارروائیوں میں 17 لڑکیوں سمیت 26 ملزموں کو گرفتار کرلیا ،خواتین ہنی ٹریپ کرکے مردوں کو بلیک میل کرتی تھیں جبکہ 9ملزمان سادہ لوح شہریوں اور غیر ملکیوں سے فراڈ کرتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی زیرنگرانی ٹیم نے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو جال میں پھنسانے والی کال سینٹر کی 17 خواتین کو گرفتار کر لیا، 

یہ خواتین غیر اخلاقی گفتگو اور ویڈیو رابطوں کے ذریعے مردوں سے آن لائن تحائف اور دیگر مالی فوائد حاصل کرتی تھیں، خواتین کے قبضے سے 35 موبائل فون اور دو لیپ ٹاپ برآمد کر لئے گئے ہیں۔ دوسری کارروائی علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم ایک کال سینٹر کے خلاف کی گئی جہاں برطانیہ کے شہریوں کو موبائل فون کی تبدیلی اور مختلف مواصلاتی سہولتوں کی پیشکش کے نام پر رقم وصول کی جا رہی تھی،گرفتار 9 ملزموں کے قبضے سے 10 موبائل فون اور 5 لیپ ٹاپ برآمد کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...