پاکستان سپر لیگ 12، میلہ 18 مارچ سے 2 مئی تک سجے گا

پاکستان سپر لیگ 12، میلہ 18 مارچ سے 2 مئی تک سجے گا

آٹھ ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی ،لندن میں ہونے والے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ونڈو کو حتمی شکل دی گئی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ایک اور شاندار پی ایس ایل سیزن کے انعقاد کے عزم کا اظہار ،شائقین کی توقعات پر پورا اتر یں گے :سی ای او سلمان نصیر

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کامیلہ 18مارچ سے 2مئی 2027تک سجانے کا اعلان کردیا ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کا 12 ویں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں مسلسل دوسری مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی ایس ایل کی ونڈو کو گورننگ کونسل اور فرنچائزز کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے ، پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا، جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11نے دنیا کو لیگ کی صلاحیت دکھائی اور اس دوران سنسنی خیز لمحات، ریکارڈ کراؤڈ اور براڈکاسٹ کے نئے ریکارڈ دیکھنے کو ملے ، انہوں نے ایک اور شاندار پی ایس ایل سیزن کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو افسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ 2027میں شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم ہے ۔ پی ایس ایل 12 کی پلیئر آکشن، شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...