سنجے دت اپنی اہلیہ مانایتا کے مداح وفادار اور ثابت قدم قرار دے دیا
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانایتا دت سے عمر کے 20 سال کے فرق پر دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں نے مانایتا کو پہلی مرتبہ اس وقت دیکھا تھا ۔۔۔
جب وہ بچوں کی پرام میں بیٹھی تھیں۔67 سالہ سنجے دت نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مانایتا مجھ سے 20 سال چھوٹی ہیں، بعد ازاں ہم دونوں کی ملاقات ہوئی اور ہمارے درمیان تعلق قائم ہو گیا۔میں نے اپنی والدہ اداکارہ نرگس کے بعد مانایتا جیسی وفادار اور اپنے خاندان کیلئے ثابت قدم رہنے والی خاتون نہیں دیکھی ، مانایتا ہمیشہ میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments