یمنیٰ گھر والوں سے دوری پر جذباتی ،طیارے میں آبدیدہ
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے گھر اور اہلِ خانہ سے دور ہونے کے جذباتی لمحے کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔۔۔
۔یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کام کیلئے گھر سے روانگی کے دوران طیارے میں بیٹھی آبدیدہ نظر آئیں، اداکارہ کی آنکھوں میں آنسو تھے جبکہ وہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ ایئر فونز لگائے بیٹھی تھیں۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ کئی برس سے شوبز کی مصروفیات کا حصہ ہونے کے باوجود کام کیلئے گھر سے نکلتے ہوئے میری آنکھیں آج بھی نم ہو جاتی ہیں۔ویڈیو کے ساتھ یمنیٰ زیدی نے لکھا ہے کہ پروازوں اور آنسوؤں کا برسوں پرانا تعلق ہے ، میں آج بھی کام کے لئے گھر سے نکلتے ہوئے رو پڑتی ہوں اور عجیب طور پر اب مجھے اپنے ان جذبات سے محبت بھی ہونے لگی ہے کیونکہ زندگی ایک استاد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments