پتوکی میں نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

 پتوکی میں نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

رشتے کے تنازع پر نعمان گھر جا گھسا، عتیقہ کوقتل کر کے خود کو گولی مار لی سابق صدر کلرک بار پتوکی یسٰین قتل،اچھرہ میں قتل خودکشی کا مقدمہ درج

لاہور،پتوکی، قصور (کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا )پتوکی میں نوجوان نے رشتہ کے تنازع پر گھر میں گھس کر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں خودکو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا ،جبکہ اچھر ہ میں بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ہلہ روڈ پتوکی میں رشتے کے تنازع پر ملزم نعمان نے گھر میں گھس کر 22 سالہ عتیقہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اوربعدازاں خود کو بھی گولی مار لی، تشویشناک حالت میں نعمان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا،ایک اور واقعہ میں سابق صدر کلرکس بار ایسوسی ایشن پتوکی یسٰین بھٹی کو نامعلوم افراد نے پتوکی شوگر ملز کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا، اچھرہ میں گھر یلوناچاقی پر جم ٹرینر ریحان طارق کی طرف سے اہلیہ2بچوں کی ماں مہوش کو قتل کر کے خود کشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،مقتولہ کے بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ایف آئی آر کے مطابق ریحان  اور مہوش کی شادی 13سال قبل ہوئی تھی ،ملزم اپنی اہلیہ کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ سسر اور جیٹھ بھی اس پر تشدد کرتے تھے ،30ستمبر کو بھی مقتولہ پر تشدد کیا گیا جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج رہی ،بہن کا گھر بچانے کے لئے قانونی کارروائی نہیں کی تھی ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...