2026 میں عالمی تجارت میں 3.9فیصد اضافے کی پیشگوئی

2026 میں عالمی تجارت میں 3.9فیصد اضافے کی پیشگوئی

سیمی کنڈکٹرز، سرورز ،اے آئی کیلئے ضروری دیگر آلات کی تجارت 67 فیصد بڑھی 2027 میں عالمی تجارت 4اعشاریہ1 فیصد بڑھنے کی توقع ہے :عالمی تجارتی تنظیم

جنیوا(اے ایف پی)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)نے مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کے باعث 2026 میں عالمی اشیا کی تجارت میں اضافے کی پیشگوئی تقریباً دگنی کردی۔ ڈبلیو ٹی او کے مطابق رواں سال تجارت کا حجم 3اعشاریہ9 فیصد بڑھنے کا امکان ہے ، مارچ میں1اعشاریہ9فیصد نمو کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ 2027 میں عالمی تجارت 4اعشاریہ1 فیصد بڑھنے کی توقع ہے ۔ تنظیم کے مطابق سیمی کنڈکٹرز، سرورز اور مصنوعی ذہانت کیلئے ضروری دیگر آلات کی تجارت 2026 کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر 67 فیصد بڑھی، جس نے عالمی اشیا کی تجارت میں مجموعی اضافے کا 47 فیصد حصہ ڈالا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...