کینیڈین شاعرہ این کارسن نے 2026کا نوبل ادب انعام جیت لیا

کینیڈین شاعرہ این کارسن نے 2026کا نوبل ادب انعام جیت لیا

سویڈش اکیڈمی نے کارسن کی نظم ’’نوکس‘‘ کو ناقابل فراموش تخلیق قرار دیا کارسن کا سویڈش اکیڈمی پراظہار حیرت ،دیوانہ قرار ،قابل فخر لمحہ:وزیر اعظم کینیڈا

اسٹاک ہوم،ریکیاوک،مونٹریال(اے ایف پی)ادب کا نوبل انعام 2026 کینیڈا کی شاعرہ، مضمون نگار اور کلاسیکی علوم کی ماہر این کارسن نے جیت لیا ۔ سویڈش اکیڈمی  کے مطابق 76 سالہ این کارسن کو کلاسیکی روایات سے منفرد انداز میں مکالمہ کرتے ہوئے جدید ادب کیلئے نئی اصناف تخلیق کرنے پر اعزاز دیا گیا۔ اکیڈمی نے ان کی تخلیقات میں الفاظ اور نئے معنوں کی تلاش کو نمایاں قرار دیا، جبکہ ان کی نظم ‘‘نوکس’’ کو ناقابل فراموش تخلیق قرار دیا۔ این کارسن طویل عرصے سے نوبل انعام کی ممکنہ امیدوار سمجھی جاتی رہی ہیں۔ نوبل ادب انعام حاصل کرنے والی کینیڈین شاعرہ این کارسن نے اعزاز دیئے جانے پر سویڈش اکیڈمی کے ارکان کو دیوانہ قرار دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ آئس لینڈ میں موجود 76 سالہ شاعرہ نے انعام کے اعلان کے فوراً بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کے ارکان کا انہیں انعام کیلئے منتخب کرنا حیران کن ہے ۔ این کارسن نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر بے حد حیران ہیں اور انہیں یہ سب غیر معمولی محسوس ہو رہا ہے ۔ کینیڈین شاعرہ کو ادب کا نوبل انعام ملنے پر وزیر اعظم مارک کارنی نے اسے ملک کیلئے قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے ۔ کارنی نے کہا این کارسن کی تخلیقات ذہانت، تخیل اور منفرد اسلوب کی عکاس ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...